خونی ٹریک اب موٹر وے بنے گا، شہباز شریف کا بڑا اعلان

0 61

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا اس خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں جناح اسکوائر انڈرپاس کے سنگ بنیادکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں،کراچی، قلات، خضدار اور کوئٹہ شاہراہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نےکہا کہ بلوچستان کی اس سڑک کو جسے خونی ٹریک بھی کہا جاتا ہے ، ہائی وے بنانے جارہے ہیں ، اس کی کوالٹی موٹر وے جیسی ہوگی ، 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی، بلوچستان کےعوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کےدل کی آواز ہو، این ایف سی میں بھی بلوچستان کاکوٹا ڈبل کردیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.