خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی شروع ہوچکی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سولر پینلز، ، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور بھاری بلوں سے تنگ شہری در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، بیروزگاری کی شرح بھی بڑھ رہی ہے، ان حالات میں ایک عام آدمی کی زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے، مہنگائی کے اس دور میں سولر سسٹم، بیٹریوں اور یو پی ایس کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی۔لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی کمی ہوئی
جس کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو کے اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی، ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی۔دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی ہے، اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 8,000 میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے۔ اب مقامی سطح پر سولر انورٹر اور دیگر اشیاء کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔