ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیشت کیلئے تباہی کا سونامی ہے ،چوہدری برجیس

0 126

شیخوپور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنما سابق وفاقی وزیرچوہدری برجیس نے حکومتی دعووں کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان کو پاکستان کی معیشت کے لئے تباہی کا سونامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی کے دن سے سال گذشتہ تک کبھی اتنے سنگین معاشی اور بد انتظامی کے بحرانوں کا شکار نہیں رہا. قوم کو اجتماعی دعاوں کا اہتمام کر کے اللہ سے موجودہ حکمرانوں سے نجات کی دعا کرنا چاہیئے. چوہدری برجیس طاہرنے کہا کہ ڈالر کی بے لگام قیمت کے دبا سے پاکستانی روپیہ کٹی پتنگ بن چکا ہے. حکمران لاکھوں جانی قربانیوں کے بعد حاصل کئے گئے پاکستان پر رحم کریں عمران خان کی صورت میں دوسرا جنرل امیر عبد اللہ نیازی پاکستان کے وجود کے لئے خطرہ ثابت ہو رہا ہے. پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے محترمہ مریم نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر معاشی امور اس کے حق دار کہ حوالے کئے جائیں. ملک کے نظام فوری اور انقلابی تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں. پاکستان کی سیاسی قیادت کی طرف سے نئے انتخابات سے پہلے نا اہلوں کی پھیلائی ہوئے تباہی و بربادی کا ازالہ کرنے کے لئے اقتدار سے جبری باہر کی گئی پاکستان مسلم لیگ (ن)ہی واحد امید ہے. قوم نہیں جانتی کہ موجودہ صورتحال میں ملکی نظام کون چلا رہا ہے اور معیشت کی باگیں کن لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں لیکن قوم چاہتی ہے کہ پاکستان کو کسی تباہ کن صورتحال سے دوچار ہونے سے پہلے پاکستان مسلم لیگ اپنے تجربات کی روشنی میں ریاست کی لڑکھڑاتی معیشت کے لئے سہارا بنیچوہدری برجیس طاہرنے کہا کہ نا اہل حکومت کے رنگیلا شاہی اقدامات دنیا کی واحد مسلم ایٹمی ریاست کو ملک دشمن قوتوں کے لئے آسان ہدف بنانے کا سبب بن رہے ہیں۔ خطرہ ہے کہ قوم کو نا اہلوں کے گناہوں کی سزا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قیمت میں نہ چکانی پڑے. ملک کی مقتدر قوتوں کی حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ عوام کی بھرپور حمائت اور اعتماد کی حامل پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی بحالی یقینی بنائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.