پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے،معین خان

0 133

کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے، ورلڈ کپ میں بولنگ کلک کرگئی تو ٹیم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر فارم میں ہے، ایسے میں عابد علی کی گنجائش بنانا مشکل ہوجاتا ہے، فخر اور امام بہتر کھلاڑی ہیں، ممکن ہو کہ ٹیم کی خاطر تلخ فیصلہ کرنے پڑ جائے لیکن عابد کے پاس آگے بھی کافی کرکٹ ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ نے کمال کیا اور ایک نئی امید دی ہے، بولنگ کلک کرگئی تو پاکستانی ٹیم کو کامیابیاں ضرور ملیں گی۔ایک سوال پر معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اس اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا کہ ٹیم کامیابیا ں حاصل کرسکتی ہے اور تمام پلیئرز دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، یہ اعتماد جیت کیلئے اہم ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں کسی پلیئر کو وہی کردار ادا کرنا ہوگا جو 27 سال پہلے جاوید میانداد نے ادا کیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.