جنوبی افریقا میں ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پر فلائنگ کک سے حملہ
جوہانسبرگ جنوبی افریقا میں ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پر ایک شخص نے حملہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں ایک تقریب کے دوران ہالی ووڈ ایکشن اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر پر ایک شخص نے فلائنگ کک سے حملہ کر دیا، حملہ کرنے والے کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ آرنلڈ شوارزنیگر جوہانسبرگ میں ایک اسپورٹس ایونٹ میں شریک تھے، جہاں وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر لے رہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک شخص نے پیچھے سے آرنلڈ کی کمر پر فلائنگ کِک سے حملہ کیا۔سیکیورٹی نے حملہ کرنے والے شخص کو فوری حراست میں لے لیا ہے۔
[…] (ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے ہیرو محمد رضوان نے کہا ہے کہ […]