ملکہ ترنم نور جہاں جیسی گلوکارائیں صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ‘صنم ماروی
لاہور معروف گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں جیسی گلوکارائیں صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہوتیں‘ میڈیم میری آئیڈیل ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ صنم ماروی نے کہاکہ میری نظر میں تمام خواتین اور مرد گلوکار وں کا اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلئے انتہائی اہم کردار ہے اور سب کو اپنا کردار اسی طرح ہی ادا کرتے رہنا چاہیے مگر مجھے اس وقت افسوس ہوتا ہے کہ جب کچھ لوگ خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کےلئے کوئین کے الفاظ کا سہارا لیتے ہیں ۔ صنم ماروی نے کہا کہ میں صرف میڈیم نور جہاں کو ہی موسیقی کی کوئین مانتی ہوں اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں۔