بلوچستان میں کرونا وبا کی شرح 10 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے،ضیا اللہ لانگو 

1 312

بلوچستان میں کرونا وبا کی شرح 10 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے،ضیا اللہ لانگو 

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو  نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وبا کی شرح 10 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اس ضمن میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی

عافیت ہے۔ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا کیونکہ احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔ وزیر داخلہ نے ایس او پیزپر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانے والے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔ جتنی احتیاط کریں گے، اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے مرغی بازار چمن میں دھماکے کی شدید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.