موجودہ صوبائی حکومت صوبے بھر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ،بشریٰ رند

3 197

موجودہ صوبائی حکومت صوبے بھر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ،بشریٰ رند

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے صوبائی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے بھر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے صوبائی حکومت کے نزدیک پورا صوبہ یکساں اہمیت کا حامل ہے ۔صوبے بھر میں کہیں بھی ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا ہے۔

صوبے میں بھر جاری تمام ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے فلور آف ہاؤس اپوزیشن کو دعوت دی کہ اگر کسی کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے صوبے میں کوئی کام نہیں ہوا ہے تو اس بابت یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اس ضمن میں اسمبلی اجلاس کا ایک دن مخصوص کیا جائے جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس ضلع میں کتنے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سابقہ حکومتوں کی کارگردگی کا بھی جانچ پڑتال کیا جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔محترمہ بشریٰ رند نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت کا وژن ہے کہ بلا رنگ ونسل اور تعصب کے پورے صوبے کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے

You might also like
3 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)پار لےمانی سےکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے اےک بےان مےں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان جام کمال […]

  2. […] (ویب ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ تعلیمی سلسلے کاباربار منقطع ہونے پر ہمیں بھی […]

  3. […] (خ ن)موجودہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کےلئے ترجیحی بنیادوں پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.