قومی اسمبلی کا اجلاس: ڈاکٹرفہمیدہ مرزہ ایک بار پھر حکومت پر برس پڑیں
قومی اسمبلی کا اجلاس: ڈاکٹرفہمیدہ مرزہ ایک بار پھر حکومت پر برس پڑیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ایک بار پھر حکومت پر برس پڑیں اور کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے دھاندلی کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف کی منحرم رکن رمیش کمار نے کہا ہے کہ ایوان میں عدلیہ کو نہ لایا جائے جبکہ نگران وزیر اعظم کے متعلق انٹرویو کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں جو میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قائمقام اسپیکر زاہد
اکرم درانی کی زیر صدارت اجلاس میں جی ڈی اے کی رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ایک بار پھر ایوان میں حکومت پر برس پڑیں اور کہا کہ یہ کیسا ایوان چل رہا ہے وزرا کی اگلی پوری نشستیں خالی ہیں ایوان کورم کے بغیر چلایا جارہا ہے بتایا جائے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے اعلان کے بعد ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کے اشتہارات شائع کرائے جاسکتے ہیں سندھ میں آئی جی پولیس کے تبادلہ
کردیا گیا ہے تبادلے اور ترقیاتی کرواکر بلدیاتی انتخابات میں قبل ازوقت دھاندلی کرائی جارہی ہے اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ ہمیں ایوان میں عدالتوں کے حوالے سے باتیں نہیں کرنا چاہئے ،یہاں کہا گیا نگران وزیر اعظم کے لئے انٹرویوز ہورہے ہیں تو کوئی انٹرویوز نہیں ہورہے ، ہمیں اجتماعی سوچ اپنانا چاہئے ورنہ ہم سری لنکا کی پوزیشن پر جارہے ہیں