تمام برائیوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، ملک سکندر ایڈووکیٹ

0 427

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے انتہائی دکھ اور افسوس سے کہا ہے کہ مورخہ19کو دن دیہاڑے صبح9بجے ڈاکو زبردستی ایک معزز مکین کے گھر واقع زرغون آباد فیز3نواں کلی میں گھس گئے والد اور معصوم بچیوں کے سروں پر کلاشنکوف تھان کر پورے گھر کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگرا شیاءلوٹ کر کلاشنکوف لہراتے ہوئے چلے گئے ڈکیتی کے اس اندھوناک واردات پر گہری تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے ڈاکوﺅں کے اسے بے حمانہ طریقے سے بڑے گروہ بناکر لوٹ مار

 

سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور علاقے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں زرغون آباد تھانہ کے ایس ایچ او اور پولیس عملہ سے عوام مایوسی کا اطہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج وہ مظلوم اور ستم رسیدہ کو علاقے کے معززین کے ہمراہ سی سی پی او کے دفتر میں گئے جہاں ایس پی علاقہ بھی موجود تھا اور ملاقات کے دوران واردات کی پوری تفصیل رکھ دی اور ڈاکوﺅں کی گرفتاری اور مسروقہ اشیاءکی برآمدگی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ نواں کلی مین روڈ پر واپڈا ٹریننگ سینٹر کی دیوار کے ساتھ ہیروئن کے عادی لوگون نے اپنا مسکن بنایا ہے علاقے کے جوان حتیٰ کہ بچے بھی اس عذاب میں مبتلا ہورہے ہیں اس ناسور سے علاقہ متاثر ہورہاہے اور یہ مکروہ عمل زرغون آباد پولیس کے ناک کے نیچے ہورہاہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.