انتخابات کے صاف اور شفاف ماحول میں انعقاد کیلئے پر عزم ہیں ،ڈی سی قلات

1 171

قلات( خ ن) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ تمام ضلعی عملہ اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تفویض کردہ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر جامع رپورٹ پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے نہ صرف عوام کے ب

 

نیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے بلکہ عوامی نمائندوں سے فوری اور موثر رابطہ کاری بھی ممکن ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی کیلیے مقامی حکومتوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مضبوط جمہوری سیٹ اپ کیلیے مقامی حکومتوں کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے۔ مہراللہ بادینی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام وارڈز میں انتخابات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ موجودگی

 

حکومت پر امن اور صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار سیاسی اختلافات اور نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتخابات کے پر امن انعقاد کیلیے اپنا کردار ادا کریں اور انتخابات کے دوران امن اور بھائی چارہ کو فروغ دیکر ایک دوسرے کا احترام کریں۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے تمام ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا انتخابات کے صاف اور شفاف ماحول میں انعقاد کیلئے پر عزم ہیں ۔بلد یاتی انتخابات کا پر امن ،شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہوگی ۔بلد یاتی انتخا بات کے لیے تمام ضروری انتظامات اور اقدمات کئے جا ئیں گئے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] قلات کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.