شعیب ملک اپنے بیٹےکو کیا بنانا چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتا دیا

0 222

شعیب ملک اپنے بیٹےکو کیا بنانا چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتا دیا

ایک انٹرویو میں کرکٹر شعب ملک کو بطور مہمان مدعو کیا گیا جس میں ان سے دلچسپ سوال جواب پوچھے گئے۔

میزبان کی جانب سے شعیب ملک سے ان کے بیٹے کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کو کبھی کرکٹر بنانے کیلئے زور نہیں دیں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو نہ صرف کرکٹر بلکہ کسی بھی کام کیلئے زبردستی نہیں کروں گا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قرآن حفظ کروانا میری خواہش ہے اور میں ایسا چاہتا ہوں، اس کے علاوہ وہ اچھا پڑھے اور سب کی عزت کرے، بس میں یہ چیزیں اپنے بیٹے سے چاہتا ہوں، باقی وہ زندگی میں جو کرنا چاہتا ہے وہ کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.