حالیہ آفت زدہ بارشوں میں گوادر کے دورے کے موقع پر عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان کے چیئرمین ٹکری شفقت اللہ لانگو سے بی این پی کے سوشل میڈیا کمیٹی ممبر غضنفر محمد کھیتران کی ملاقات اس موقع پر راشد کھیتران بھی موجود تھے ٹکری شفقت لانگو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ آفت زدہ بارشوں میں گوادر کے دورے کے موقع پر عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان نے غریب عوام کی مدد کیلئے پہنچے اور عوام کو ضروریات زندگی اشیاء خورد و نوش کا سامان پہنچایا اس کے علاوہ ٹینٹ بھی دیئے گئے باقی اضلاع نوشکی، خاران و دیگر میں بھی امدادی سامان دیا گیا کوئٹہ میں بھی بہت سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا اور بارشوں میں ٹینٹ بھی دیئے گئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان کے چیئرمین ٹکری شفقت لانگو نے مزید کہا کہ ہم اپنے کام میں مزید بہتری لائیں گے اور ہم کسی بھی قسم کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان پاکستان نے ہمیشہ غریب، لاچار، آفت زدہ، مصیبت میں پنسے عوام کی ہر محاز پر مدد و خدمت کی ہے زلزلہ، طوفان، سیلاب جیسے ہر ہنگامی صورت میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ ہے چین، پاکستان مل کر پاکستان کے آفت زدہ عوام کو ہر قسم کی ریلیف و مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کررہے ہیں آخر میں غضنفر کھیتران نے عوام کی خدمت کرنے پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان پاکستان کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اپنے کام میں مزید بہتری لائے گی اور عوام کی خدمت کریں گے