گوادر میں زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن شروع

0 128

گوادر بلوچستان کے ضلع گوادر میں زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ۔گوادر میں زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل فی الحال ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں شروع کیا گیا ہے، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے پہلے مرحلے میں مینوئل ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گوادر میں ضلع بھر کی زمینوں کا ریکارڈ 6 ماہ میں کمپیوٹرائز کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کمپیوٹرائزیشن کے اس عمل سے لینڈ ریکارڈ کی مینجمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔مالی وسائل کی دستیابی پر ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے انفراسٹرکچر اور فیسی لیٹیشن سینٹر بنایا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.