چاغی، ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی پٹری سے اترگئی، ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل

0 163

چاغی کے علاقے پدگ میں ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کے باعث ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے، مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آ رہی تھی۔ریلوے حکام کے مطابق چاغی کے علاقے میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ٹریک کی بحالی میں ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.