نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1 ہزار 159 ہو گئی

0 148

ولینگٹن: نیوزی لینڈ میں نوول کرونا وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل صحت ایشلے بلوم فیلڈ نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہی۔مریض ایک جوڑا ہے جس کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں، جو وطن واپسی کی براہ راست پرواز سے 5 جون کو بھارت سے واپس آیا ہے۔ یہ جوڑا ایک نوزائیدہ بچے کے ساتھ سفر کر رہا تھا جس کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔ ابھی پتہ نہیں ہے کہ کیا اس بچے میں وائرس موجود ہے۔بلوم فیلڈ کے مطابق آکلینڈ میں قرنطینہ کے 12ویں دن میں جانچ سے قبل مریضوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور جب تک وہ وائرس سے پاک نہیں سمجھے جاتے تب تک وہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے اور ان کا طبی طور پر خیال رکھا جائیگا۔بلوم فیلڈ نے یہ بھی تصدیق کی کہ ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 5 ہے۔نیوزی لینڈ میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 159 ہے جو نیوزی لینڈ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو رپورٹ کی گئی تعداد ہے۔تصدیق شدہ اور ممکنہ کیسز کی مشترکہ تعداد 1 ہزار 509 ہے اور صحت یاب ہونیوالے کیسز کی تعداد 1 ہزار 482 رہی۔ملک میں اموات کی تعداد بدستور 22 رہی۔جمعہ کے روز نیوزی لینڈ میں قومی سطح پر نوول کرونا وائرس کے مجموعی طور پر 7 ہزار 707 ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد اب تک مکمل ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 167 ہو گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.