وزیر مملکت سیفران، انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

0 173

اسلام: وزیر مملکت سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔وزیر مملکت سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 24 روز کی شدید بیماری کے بعد اللہ پاک کے خصوصی کرم،اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کے طفیل صحت یاب ہو گیا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ بندہ مومن کو ہر تکلیف اس کے رب سے قریب کرتی ہے۔ دل کی اتھاہ گہرائی سے آپ احباب کی دعاؤں کا شکر گزار ہوں۔ اللہ ہم سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.