1980کے بعدپہلی مرتبہ لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سے روک لیاہے، وزیر اعظم

1 203

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ1980کے بعدپہلی مرتبہ لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سے روک لیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحفظِ آب کی ہماری پالیسیز ثمربار ہورہی ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب

حکومت نے مؤثر واٹر ریسائیکلنگ پالیسیز، نئے ایکویفرچارجز، بارش کے پانی کے زیرِ زمین ذخائر، ٹائیمڈ ویل پمپنگ اور دیگر ٹارگیٹیڈ ایکشنز سے1980 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سے روک لیاہے۔ وزیراعظم عمران خان

نے لاہور میں پانی کی سطح گرنے کے حوالے سے چارٹ بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق لاہور میں 2020میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے کی شرح میں 1980 کے بعد پہلی بار اضافہ نہیں ہوا، قبل ازیں ہر سال یہ شرح بتدریج بڑھتی رہی اور اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.