انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن انسانی حقوق کیلئے سرگرم ہے۔اکرام الدین
سیسلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن انسانی حقوق کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے جو قابل فخر ہے۔انہوں نے ہمیشہ انسانی حقوق کیخلاف ورزی پر ایکشن لیا ہے اور ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے جو قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن اس وقت پوری دنیا کے انسانی حقوق اور اور انسانی تحفظ کیلئے سرگرم ہے انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن واحد ادارہ نے جنہوں نے ہمیشہ انسانی حقوق پر بات کی ہے اور عالم انسانیت کو درس دینے
میں مشعول ہے۔دنیا بھر میں جتنے نیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن ادارے ہے سب سے مطالبہ ہے کہ خواتین پر جاری تشدد اور بچوں کے ساتھ جاری جنسی زیادتی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے کیونکہ انسانی حقوق کا تحفظ ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ائی ایچ آر سی رافل مرکن واسک ،بانی وسفیر و کمشنر وسطی یورپ ائی ایچ آر سی ڈینیئل بلاسزک, منیجنگ ڈائریکٹر کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آئی ایچ آر سی جاروسلا تاتاروسکی انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے انکی انسانیت کیلئے بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔بین الاقوامی
گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے انسانی حقوق کے حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم مذہب انسانیت ہے اور انسانیت کی خدمت سب سے عظیم عبادت ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق نصیب عطا فرمائے۔آمین