تحریک انصاف کا این اے 240 میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

0 176

تحریک انصاف کا این اے 240 میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر

 

تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس مین علی حیدر زیدی کی جانب سے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، جس کی روشنی میں سیاسی کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن

 

کی صلاحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کو مکمل طور پر کالعدم قرار دینے کی سفارش کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا

 

کہ این اے 240 میں صاف و شفاف انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے، محض 8 فیصد لوگوں کی ووٹنگ میں شمولیت بڑے پیمانے پر عوام کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اظہار ہے،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.