رمضان شوگر ملز کیس: وزیراعظم کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0 318

رمضان شوگر ملز کیس: وزیراعظم کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(ویب ڈیسک) رمضان شوگر ملزاورآشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں وزیراعظم شہباز شریف احتساب عدالت لاہور میں پیش ہو گئے، جہاں ان کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔

 

احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کی جانب سے بجٹ سیشن کے باعث مصروفیات کی وجہ سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی

 

گئی۔دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں نالے کی تعمیر مقامی رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست پر کی گئی، جس کے لیے صوبائی کابینہ کی منظوری

 

بھی لی گئی تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعلی پنجاب ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔ گنے کی قیمت مقرر کرتے ہوئے شوگر ملوں کے بجائے کاشت کار کے مفادات کو پیش نظر رکھا گیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب بھی عدالت نے طلب کیا، میں نے اپنی پیشی کو یقینی بنایا کیوں کہ یہ میرا فرض بھی ہے اور ذمے داری بھی۔ اب میرے کندھوں پر بڑی بھاری ذمے داری ہے اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.