خودپرستی کی بجائے اجتماعی سوچ سے معاشرے ترقی کرسکتاہے ،جمال شاہ کاکڑ

0 209

)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ جب تک کاروبار سے منسلک لوگ اپنا قبلہ درست نہیں کرتے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کے باوجود نہ تو تندور پرروٹی کی قیمت کم ہوئی ہے اور نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے عوام مستفید ہوئے ہیں ،ٹرانسپورٹرز،دکاندار سمیت ہرمکتبہ فکر اپنے من مانے ریٹس کی وصولی میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جاتے ہیں لیکن ان اقدامات کے ثمرات سے عوام براہ راست مستفید ہونے سے محروم رہتے ہیں جہاں پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر کی قیمتیں کم ہوئی ہے وہی آج بھی ٹرانسپورٹرز اپنے من مانے ریٹس وصول کررہے ہیں جبکہ آٹا تو سستا ہوگیا لیکن تندور پر روٹی کی قیمت آج بھی وہی ہے معاشرے کی بہتری اور احساس ذمہ داری کاادراک رکھنے والا معاشرہ کبھی بھی پسماندگی کاشکار نہیں ہوسکتا آج ہماری پسماندگی کی سب سے اہم وجہ خود پرستی ہے اور جب تک ہم اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے خود پرستی کی بجائے اجتماعی نوعیت کو توجہ نہیں دیتے اس وقت ان مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.