قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے،: شبلی فراز
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں، وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے۔
شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹا میں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن محب وطن قبائلی عوام کو ان کی لازوال قربانیوں اور استقامت کا ثمر ووٹ کے حق کی صورت ملا تھا۔ آنے والے وقت میں انہیں مزید خوشیاں، خوشخبریاں اور ترقی کے امکانات میسرآئیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے، مرکزی جمہوری دھارے میں ان کی شمولیت نئے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔
قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے۔ قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے، مرکزی جمہوری دھارے میں ان کی شمولیت نئے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔