ہم دونوں کا تعلق لوگوں کے تصورات سے بھی زیادہ مضبوط ہے،عاصم اظہر

1 147

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ میرے اور ہانیہ عامر کے تعلق کو کو کسی ایک نام میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ یہ لوگوں کے تصور سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
عاصم اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ بات ہانیہ بھی کہہ چکی ہیں کہ ہم دونوں کا تعلق لوگوں کے تصورات سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اس تعلق کو کسی ایک نام میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ سب لوگ آرام سے بیٹھیں اور ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بننا چاہیے۔
عاصم اظہر نے لکھا کہ ہانیہ عامر نے ہی انہیں محبت کرنا اور دوسروں میں پیار بانٹنا سکھایا۔ وہ ہمیشہ ہانیہ عامر کا ساتھ دیتے رہیں گے کیونکہ ان کا تعلق کسی بھی نام یا لیبل سے بالاتر ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنی زندگی کے بارے میں بتایا اور جدوجہد پر بھی بات کی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی اپنی دوست اور ماڈل میرب علی کے ساتھ ایک پْرانی تصویر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.