گورنر بلوچستان کا عید الضحٰی کے موقع پر پیغام

0 10

 

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام اُمت مسلمہ عید الضحٰی کی مبارک باد دی اور کہا کہ عید الضحٰی کا دن نہ صرف تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا تہوار ہے بلکہ یہ اُمت مسلمہ کیلئے بےمثال اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن تمام مسلمانوں کیلئے ایثار، قربانی اور محبت و رواداری کے جذبات کی تجدید کا دن بھی ہے جو حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی بےمثال قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم بھی ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر اپنی جان و مال قربان کرنے کیلئے تیار رہیں۔
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جان لیوا کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر اس مرتبہ عیدالاضحیٰ سادگی سے اور گھروں میں منائی جائے. اس ضمن میں عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر اس مرتبہ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بھی عید الاضحٰی کے موقع پر عید مبارکبادی کے حوالے سے کوئی اہتمام نہیں ہے. اس کے علاوہ عید قربان کے قریب آنے سے کانگو وائرس کے پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں. لہٰذا حفاظتی تدابیر کی پاسداری کے حوالے سے عوامی سطح پر معمولی سی غفلت، ذرہ بھر بےاحتیاطی یا غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنے سے بڑے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں. لہٰذا ضروری ہے کہ موجودہ صورتحال میں اپنی آمدورفت کو محدود اور غیر ضروری رابطوں کو ختم کریں اور تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.