خضدار میں دو واقعات میں میں بھائی اور مہمان قتل

0 7

خضدار کے علاقے باغبانہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبق ذرائع کے مطابق منگل کے دن باغبانہ میں گھریلو تنازعہ پر دو بھائیوں میں توں توں میں میں ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بھائی جھگڑنے لگے اور ایک بھائی کی فائرنگ سے دوسرا بھائی جاں بحق ہوگیا خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی اتفاقیہ طور پر لگی ہے خاندان میں کوئی جھگڑا یا تنازعہ نہیں تھا اور نہ ہی بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق ہوا،جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرحمان نوتانی سکنہ باغبانہ سے ہوئی ہے مقتول کا ایک بھائی پولیس میں بطور آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں دوسری جانب ادھر تحصیل زہری میں فائرنگ سے سوراب کے رہائشی شخص جانبحق، تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری کے علاقے زالکان میں فائرنگ سے سوراب کے رہائشی شخص جانبحق ہوا ہے لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالرحمان ولد کمال خان قوم مردا شہی سکنہ (سیاہ کمب ماراپ) ضلع سوراب سے ہوئی جو زہری رشتہ داروں کے پاس آئے تھے لیویز مزید تحقیق کر رہی ہے تاہم مقامی ذرائع کے مطابق مقتول اپنے رشتہ داروں کے ہاں یہاں ٹہرا ہوا تھا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتول جہاں قیام کے لئے روکا تھا وہاں پر انکے رشتہ دار مہمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.