چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدس اسلامی تہوار کے حقیقی درس کو سمجھنے کی اہمیت موجودہ دور میں بڑھ گئی ہے، دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قربانی کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا اوراپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے وقف کرنا ہے اور یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کاباعث بنتا ہے جو ا ±سے مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔ عید الاضحیٰ کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھناچاہیے جو حالات کے جبر کا شکار ہوکر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں۔عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے۔ آج کے دن ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی جیسے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کرونا وبا کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ وبا کے پھیلاو ¿ کو روکا جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے ہیلتھ ورکز اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے جاری کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔میں اللہ تعالی سے دعا گوہ ہوں کہ وہ ہمیں عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور ہماری قربانی کو شرف قبولیت بخشے اور ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین