سیاسی کارکن قومی جمہوریت کی جہد کو منظم اور تیز کریں، اسلم رئیسانی

0 6

کوئٹہ (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کے بیٹے کا اغوا کابل نفرت جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے، اس قسم کی حرکتوں سے سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے ظالم جابر حکمرانوں کے خلاف نفرت

بڑھ رہی ہے سیاسی کارکن قومی جمہوریت کی جہد کو منظم اور تیز کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہور کے زمان پارک سے زیادہ جاپان اور جرمنی کے بارڈرز کے بارے میں جانتا ہے، انہوں نے کہا کہ قاسم خان سوری کہتے ہیں تحریک انصاف میں جو کوئی بھی کرپشن کرے گا نشان عبرت بنے گا اور عوام کہتے ہیں انتخابات میں دھاندلی کے بعد قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر بن گئے ۔ عیش کرو ۔کرپشن بھی دھاندلی بھی دونوں کو ملا کہ بن گیا پٹی ہوئی پارٹی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.