انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے،فضل الرحمن

0 6

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے ،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔ منگل کو جے یو آئی رہنما موسی خان نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماءکو رہائی پر مبارکباد دی۔آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے ،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہوچکے ،قریبی دوستوں پر جھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں۔انہوںنے کہاکہ انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے،جھوٹے مقدمات اور جیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.