آئمہ بیگ اور فرحان سعید پر ٹیلر سوئفٹ کو کاپی کرنے کا الزام

0 5

کراچی (این این آئی)گلوکارہ آئمہ بیگ اور فرحان سعید نے حال ہی میں جب اپنے آنے والے نئے گانے ’نہ چھیڑ ملنگاں نو‘ کی جھلکیاں شیئر کی توں لوگوں نے ان پر معروف امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو کاپی کرنے کا الزام عائد کیا۔آئمہ بیگ نے 18 جولائی کو انسٹاگرام پر اپنے آنے والے گانے کی جھلک جاری کی تھی، جس میں انہیں فرحان سعید کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا گیا۔جاری کی گئی جھلک میں آئمہ بیگ کے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور خاکی پینٹ میں جب کہ فرحان سعید کو بھی اسی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ میں آئمہ بیگ اور فرحان سعید نہ صرف آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیں گے بلکہ اس میں ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیں گے۔گانے کی موسیقی بلال سعید نے ترتیب دی ہے جب کہ عدنان قاضی نے تخلیقی ہدایت کار کی خدمات سر انجام دی ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.