پنجاب: بارشوں سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق

0 210

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والے حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ریسکیو ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی ابراہیم کالونی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ورکرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور 2 افراد کی لاشیں اور 7 زخمیوں کو نکال لیا جن میں سے مزید 2 افراد دوران علاج دم توڑ گئے

جب کہ باقی زخمیوں کی حالت خطریسے باہر ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں صابر، کامران، اعظم اور اسلم شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں حبیب اللہ، ساحل، قمر بی بی، فاطمہ اورفریدہ بی بی شامل ہیں۔ادھر شیخوپورہ میں مرید کے روڈ پرمکان کی چھت گرگئی جس سے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

منڈی بہا الدین میں بھی پھالیہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔اس کے علاوہ چکوال کے قصبہ بھال میں بارش کے باعث کوئلے کی کان میں میں مٹی کا تودا گرگیا جس کے نتیجے میں 3 مزدور تودے تلے دب کر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ لاہور میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کی صبح تک جاری رہا، وقفے وقفے جاری بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔ سڑکیں ڈوب گئیں، انڈر پاس بھر گئے، کئی گاڑیوں اور موٹر سائکلیں خراب ہوگئیں۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا۔شہر میں سب سے زیاد ہ بارش لکشمی چوک میں 186 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.