امریکی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات
روالپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستانی میں امریکی سفیر پال جونز نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کیلئے امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا.آئی ایس پی آر کے مطابق پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے تعاون سے خطے میں امن واستحکام کو فروغ ملے گا
یاد رہے کہ 5 جولائی کو امریکہ کے 244 ویں یوم آزادی کے موقع پر پال جونز نے کہا تھا کہ پاکستان کی کامیابی ہی دنیا کی کامیابی ہے. امریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ مشکل حالات میں پتہ چلا پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے
انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسائل کے حل کے لیے قریبی تعاون کیاامریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دوستی کا سلسلہ برقرار رکھنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ اور پاکستان ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے.
[…] امریکی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات […]