بلاول بھٹو زرداریکی بہاول نگر میں عزاداران پر بم حملے کی مذمت
بلاول بھٹو زرداریکی بہاول نگر میں عزاداران پر بم حملے کی مذمت
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہاول نگر میں عزاداران پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سخت سیکیورٹی میں بہاول نگر کے مرکزی جلوسِ عزا میں دہشت گردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اپنے بیان
میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہاول نگر دھماکے میں شہید ہونے والے عزاداران کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔انہوںنے کہاکہ بہاول نگر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں، یوم عاشور پر بہاول نگر میں غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ سخت سیکیورٹی میں بہاول نگر کے مرکزی جلوسِ عزا میں دہشت گردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے
[…] (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے […]