دراز نے فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان کی فلم 20 روپے میں کیوں فروخت کی؟

0 229

دراز نے فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان کی فلم 20 روپے میں کیوں فروخت کی؟

کراچی(ویب ڈیسک)آن لائن ریٹیلر اسٹور ’دراز‘ نے 20 روپے میں فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ فروخت کرنے کی وضاحت پیش کر دی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائدِاعظم زندہ باد کی دراز پر 20 روپے کی فروخت دیکھ کرفلم سازنبیل قریشی نے اظہارِ برہمی کیا تھا۔نبیل قریشی نے ٹوئٹ میں لکھا ’ان کی فلم جو ابھی تک سینما ہالز میں دکھائی جا رہی ہے، اس کی چوری شدہ کاپی کو غیر قانونی طور پر دراز پر محض 20 روپے میں فروخت کیا

 

جا رہا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ’اس طرح غیر قانونی طرح سے فلم کی دراز پر فروخت کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا اور پروڈکشن ہا¶س درا ز کیخلاف قانونی کارروائی کرے گا‘۔فلم ساز کے علاوہ اس کی پروڈیوسر فضا علی مرزا سمیت قائدِاعظم زندہ باد میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹر پر دراز کو ٹیگ کرتے ہوئے اظہارِ برہمی کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.