انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ڈاکٹر شرجیل نور
انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ڈاکٹر شرجیل نور
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااس موقع پرلیویزاہلکارانتطامیہ انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنرنے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کیےاور ان میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امداد جن میں راشن ٹینٹ و دیگر
ضروری چیزوں کی تقسیم کی اس موقع پرانہوں نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے گااور متاثرہ
افراد کو راشن، ٹینٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ برسات متاثرین کے ساتھ ہیں،انہوں نےمتاثرین کوہروقت الرٹ رہنےکا کہا ھے عوام کو چاہیئے کہ وہ سیلابی ریلے میں گزرنے اور انتظامیہ کی طرف سے
وارننگ کو سنجیدگی سے لیں،ریسکیوحکام کے مطابق بارش میں زیادہ ترحادثات یا اموات کی دوسری بڑی وجہ گھروں کی چھتوں یا دیواروں کا گرنا ہے ایسے گھر یا عمارتیں جو بوسیدہ یا کچی اور ناپائیدار ہوں مسلسل بارش کا پانی پڑنے سے مزید کمزورہوجاتی ہیں اور کسی بھی وقت گر سکتی ہیں
اسلئےاحتیاطی تدابیراختیارکرنے، کی ضرورت ھے موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ھے ،عوام کو چاہیے کہ وہ خود بھی اپنے طور پر بھی حفاظتی اقدامات کریں کیونکہ زیادہ بارش ھونے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے