ایم8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے،عاصم سلیم باجوہ

0 19

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا،ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی،

علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی، استحکام اور ترقی آئے گی،ان منصوبوں سے علاقے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہوگا،علاقے کے عوام کو وہ سب دیا جارہا ہے، جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے،سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.