تحریک انصاف کے ایم پی ایز چوہدری پرویز الٰہی کے سامنے کھل کر سامنے آ گئے

0 387

تحریک انصاف کے ایم پی ایز چوہدری پرویز الٰہی کے سامنے کھل کر سامنے آ گئے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پرویز الٰہی کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور الزام لگایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی چلا رہے ہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔
تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے دوران اجلاس کہا کہ پنجاب کا حال عثمان بزدار کے دور حکومت سے

 

بھی بدتر ہوتا جارہا ہے، یہی حال رہا تو پارٹی کو جنرل الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے پارٹی چیئرمین کے سامنے کہا کہ پرویز الہٰی مرضی کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کر رہے ہیں، ہمیں آن بورڈ نہیں لیا جا رہا ہے۔

عمران خان کے روبرو پی ٹی آئی اراکین نے شکوہ کیا کہ پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ میں صرف ق لیگی ایم پی ایز کے کام ہو رہے ہیں جبکہ ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.