چکوال میں عمران نیازی کی تقریر پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا رد عمل
چکوال میں عمران نیازی کی تقریر پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا رد عمل
عمران نیازی کے جلسوں میں جھوٹ ،الزام تراشی اور بہتان کے سوا کچھ نہیں ہوتا ،عوام کب تک یہ بکواس سنتی رہے گی ؟ اسلم غوری
پاکستان کے غیور عوام نے خواب بیچنے والے مداری کو ریجکٹ کردیا ۔ترجمان جے یو آئی
عمران نیازی کے پاس عوام میں زیر بحث آنے کے لئے کوئی سنجیدہ موضوع نہیں اور نہ ہی عوام اس پر اعتماد کرتے ہیں تبھی مذہب بارے دانستہ کمنٹس کرکے عوام میں زیر بحث آجاتا ہے ۔اسلم غوری
اس کی جڑوں میں یہودیوں اور قادیانیوں کے اثرات ہیں تبھی مذہب بارے کوئی نہ کوئی چٹکلہ چھوڑ دیتا ہے ۔اسلم غوری
نیازی بیساکھیوں کے ذریعے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے قوم پر مسلط کیا گیا ،اس کی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ، کٹھ پتلی کا تماشہ چند روز ہی چلے گا ۔ترجمان جے یو آئی
عمران نیازی کی بدزبانی پر کوئی افسوس نہیں کہ اس کے آباؤ اجداد ہی کرپٹ اور بد اخلاق تھے ، نیازی کے بدترین عہد میں جوان ہونے والے بچوں بچیوں کی اخلاقی گراوٹ کا افسوس رہے گا ۔اسلم غوری
عمران نیازی قوم کا ہی نہیں مذہب کا بھی غدار ہے ۔ترجمان جے یو آئی
نیازی کی حکومت نے اسٹیٹ بنک سمیت قومی اداروں کی خود مختاری کا سودا کیا ،قومی فریضہ سمجھ کر اقتدار سے نکال باہر کیا ۔ترجمان جے یو آئی
3 کروڑ پاکستانی سیلاب سے متاثر ہیں۔ان حالات میں بھی بغض کا مارا نیازی سیاست سیاست کھیل رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنے والے نے گوگی اور علیمہ خان کی کرپشن کا ذکر کبھی نہیں کیا ،یہ ایسا مداری ہے جو خواتین کو کرپشن کے لئے استعمال کرتا رہا ۔ترجمان جے یو آئی
ٹیلی تھون کے ذریعے 14 ارب ایسے ہی اکٹھے کئے گئے جیسے ایک کروڑ نوکریاں ،پچاس لاکھ گھر اور تین سو پچاس ڈیم بنائے گئے ۔اسلم غوری
ریاست مدینہ کے نام پر زلفی بخاری ،شہباز گل ،فواد چودھری ،فیاض چوہان اور فرح گوگی جیسے مسخروں کو قوم پر مسلط کیا گیا ۔اسلم غوری
ظلم یہ ہے کہ حقیقی آزادی کی باتیں وہ شخص کر رہا ہے جس نے پاکستان کی شہ رگ کشمیر انڈیا کے حوالے کی ۔اسلم غوری
حقیقی آزادی کی وہ نیازی کررہا ہے جس کے آباؤ اجداد نے دشمن کے سامنے اسلحہ سمیت سجدہ ریز ہوا ۔ترجمان جے یو آئی