چند عناصر کھلے عام اغواء کرنے اور بھتہ خوری کیلئے سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں ،حاجی تامل اچکزئی
چند عناصر کھلے عام اغواء کرنے اور بھتہ خوری کیلئے سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں ،حاجی تامل اچکزئی
چمن کے ممتاز تاجر حاجی تامل اچکزئی نے چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا انھوں نے کہا کہ انھیں چند عناصر کھلے عام اغواء کرنے اور بھتہ خوری کیلئے سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں جسکی رپورٹ پولیس میں کردی ہے انھوں نے کہا کہ مذکورہ مسلح افراد نے گزشتہ روز انکے دفتر واقع مال میں آکر کلاشنکوف کے ذریعے دفتر
کے شیشے تھوڑے اور دفتر میں موجود ملازم کو زدکوب کرتے ہوئے 2 قیمتی موبائل فون بھی اٹھا لئے!
انھوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے خامخواہ لین دین کا دعوی کیا ہے جسکے لئے قبائلی رہنماؤں کی موجودگی میں انکے ساتھ بات چیت کیا جسمیں وہ دعوی ثابت کرنے میں ناکام رہے اور الٹا دھمکاتے ہوئے اغواء کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہے انھوں نے کہا کہ وہ عرصہ 40 سال سے کاروبار
سے منسلک ہیں لیکن کسی بھی کاروباری شخص کیساتھ لین دین کا کوئی بھی معاملہ نہیں ہیں لیکن مذکورہ افراد سرعام اسلحہ کے زور پر بھتہ خوری کرنا چاہتے ہیں انھوں نے مقامی انتظامیہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس سے معاملے کی نوٹس لینے اور مذکورہ سماج دشمن عناصر کیخلاف فوری ایکشن لینے کی اپیل کی.