شوبز انڈسٹری میں بنا شارٹ کٹ لیے نام بنانا آسان کام نہیں اورنہ ہی یہ کسی چیلنج سے کم ہے ، سامیہ احمد
لاہور (نعیم دانش) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ سامیہ احمدنے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں بنا شارٹ کٹ لیے نام بنانا آسان کام نہیں اورنہ ہی یہ کسی چیلنج سے کم ہے ، بچپن سے ہی اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہوں اور اپنی محنت و لگن سے شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان میں اضافہ کروں گی اور کبھی بھی شوبز انڈسٹری کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے عریانیت کا سہارا نہیں لوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں اس اداکارہ کا کہنا تھا کہ صرف پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا مجھے خود پر بھروسہ ہے اور یہی بھروسہ مجھے میری منزل تک لے کر جائے گا مزید کہا کہ میری محنت اور لگن ہی میری کامیابی کی سیڑھی ہے۔ اپنے کیرئیر کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں معروف اداکارہ سامیہ احمد نے بتایا میرے ماں باپ میرے سب سے بڑے سپورٹر ہیں جو زندگی کے ہر موڑ پر میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور مجھے حوصلہ دیتے رہتے ہیں۔