نواکلی و گردونواح میں گیس پریشر کمی عوام کیلئے درد سر بن چکاہے، عبدالصمد حقیار

0 410

نواکلی و گردونواح میں گیس پریشر کمی عوام کیلئے درد سر بن چکاہے، عبدالصمد حقیار

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علمائ اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل کونسل کے رکن حاجی عبدالصمد حقیار نے کہاہے کہ نواکلی کوتوال اور گردونواح میں گیس پریشر کمی عوام کے لئے درد سر بن چکا ہے آج کے اس دور جدید میں بھی نواں کلی کی اکثریت آبادی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیوں کااستعمال کرکے ضروریات زندگی پوری کررہے ہیں جو عوام کے ساتھ سراسر ظلم

و ناانصافی ہیں انہوں نے کہاکہ گیس انتظامیہ عوام کے اس دیرینہ حل طلب مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں بار بار وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ اس سنگین مسئلے کے حل میں گیس انتظامیہ کی ٹال مٹول عوام کو سخت احتجاج پر مجبور کرنے کے سوا کچھ نہیں انہوں نے اپنے بیان میں اعلیٰ حکام گیس انتظامیہ بالخصوص جی ایم گیس سے اپیل کی کہ سردیاں شروع ہونے سے قبل نواں کلی کوتوال و گردونواح میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.