بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے مسائل سے واقف ہوں ،ثناءبلوچ
بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے مسائل سے واقف ہوں ،ثناءبلوچ
خاران (ویب ڈیسک )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے سب کیمپس کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے ہم وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی، اور ایچ ای سی کے زمہ داران سے بھی رابطہ میں ہیں بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے لیے نئے شعبہ جات اور فنڈز منظور ہوگئے ہیں تاہم دیگر حل طلب مسائل بھی بہت جلد حل کرینگے انہوں نے کہا کہ ایسے درسگاہوں سے ہی قومیں شعور اور آگاہی کے معراج تک پہنچ پاتے ہیں انہیں کسی صورت بند ہونے نہیں دینگے
۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر کہ قواعدو ضوابط کے مطابق سب کیمپس خاران کی ترویج و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور ایچ ای سی پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پہلے سے ناخواندگی پسماندگی اور احساس محرومی کا شکار ہیں یہاں مزید تعلیمی درسگاہوں کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو علم
و شعور کے زیور سے آراستہ کرکے ان کی احساس محرومی کو دور کیا جاسکے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کئی عرصے سے انتظامی مشکلات کا شکار رہا مگر امید ہے کہ موجودہ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر خاران کیمپس کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گی اور اساتذہ و ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرکے انہیں ساتھ لیکر چلے گی رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے مسائل سے واقف ہوں اور کچھ بنیادی مسائل پر قابو پانے کے لیے مزید وقت درکار ہے ۔ہم سب مل کر ہی خاران سب کیمپس کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کر سکتے ہیں۔
[…] بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں ،شیزہ فاطمہ خواجہ […]