
شہباز شریف کا بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
شہباز شریف کا بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ وارانہ
مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لئے ہمیشہ شجاعت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ، قوم اپنی بحریہ کی پیشہ وارانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی صلاحیت اور پیشہ وارانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے لئےانعام اور اعزازات کا اعلان کیا جائے۔
[…] جو کیس نیب نے بنایا وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے ‘ شہباز شریف […]