خطے پر جنگ کے خطرناک بادل منڈلا رہے ہیں، محمود خان اچکزئی
´اسلام آباد/کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہم سےاست کو عبادت سمجھتے ہےں لفظ سےاست کو دروغ گوہی سے تعبےرکرنا قبضہ گر انگرےز حکمرانوں نے اپنے ناروا خارجی قبضے کو جاری رکھنے کےلئے شروع کےا تھا ۔ پی ڈی اےم ملک کو آئےنی ،سےاسی ، معاشی اور معاشرتی بحرانوں ، خارجی تنہائی ،عوام کو تارےخ کی بدترےن مہنگائی سے چھٹکارا اورملک مےں آئےن کی بالادستی ، پارلےمنٹ کی خودمختاری ،عدلےہ ومےڈےا کی آزادی ، جمہور کی حکمرانی کےلئے شفاف اور اسٹےبلشمنٹ کی مداخلت کے بغےر انتخابات کو ضروری سمجھتی ہے ، خطے پر جنگ کے خطرناک بادل منڈلا رہے ہےں ہمارے فہم کا امتحان ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان مےں پاکستان ،اےران اور تمام ہمساےوں کی مداخلت کو روکنا ہوگااور افغانستان کی استقلال کی ضمانت دےنی ہوگی۔ ان خےالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمےن پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے اسلام آبادپشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزےشن نمل اور دےگر ےونےورسٹےوں کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر پارٹی کے سےنئر ڈپٹی چےئرمےن مختار خان ےوسفزئی، پارٹی کے مرکزی سےکرٹری عبدالرحےم زےارتوال بھی موجود تھے۔ انہو ںنے کہا کہ فرنگی سامراج نے برصغےر اور پشتونخوا وطن کے عوام مےں لفظ سےاست کو چال بازی ،دروغ گوہی کے تعبےر کے طور پر پےش کرتے رہے تاکہ برصغےر اور پشتونخوا وطن مےں اپنے قبضے کو جاری رکھ سکےں ۔ ہم سےاست کوعبادت سمجھتے ہےں سےاست قومی اور عوامی خدمت کا نام ہے ۔ ہم نے سےاسی خدمت کے ذرےعے اپنے محکوم اور مظلوم عوام کو اپنے حقوق کا شعور دےا ہے اور اپنے مثبت سےاسی جمہوری جدوجہد سے عوام کے قومی اور عوامی حقوق انہےں حاصل کرکے دےنگے ۔ ملک کو آئےنی ،سےاسی ،معاشی اور معاشرتی بحرانوں سے نکالنے ، خارجی تنہائی کا خاتمہ کرنے ،ملک کے 22کروڑ عوام کو بدترےن مہنگائی سے چھٹکارے ، ملک مےں آئےن کی بالادستی ، پارلےمنٹ کی خودمختاری ،عدلےہ ومےڈےا کی آزادی ، جمہور کی حکمرانی کےلئے شفاف غےر جانبدار اور اسٹےبلشمنٹ کی مداخلت کے بغےر انتخابات کو ضروری سمجھتے ہےں۔ ہمارے خطے پر جنگ کے خطرناک بادل منڈلارہے ہےں ہمارے فہم کا امتحان ہے ذرا سی غلطی سے جنگ بھڑک سکتی ہے ۔ آج بھی اےسی ناعقوبت اندےش موجود ہےں جو افغانستان کے استقلال ، ملی حاکمےت اور ارضی تمامےت کےخلاف سازشوں مےں مصروف ہےں ان سازشوں کا خاتمہ اقوام متحدہ اور دنےا کے سےاسی جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نااہل ناکام سلےکٹڈ اور مسلط حکمرانوںنے ملک کو بدترےن مہنگائی ،سخت ترےن بےروزگاری سے دوچار کےاہے ۔روپے کی قدر مےں مسلسل کمی کاسلسلہ بدستور جاری ہے جس کی تدارک کانوٹس لےنا اور اس سے عوام کو نجات دلانا ملک کی سےاسی جمہوری وطن دوست قوتوں کی ذمہ داری ہے اور اس بحرانی صورتحال کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پشتون کو دہشتگرد پےش کرنےوالے عناصر اور قوتےں دہشتگردی مےں ملوث رہے ہےں اور پشتونوں پر دہشتگردی مسلط کی گئی ہے پشتون دہشتگردنہےں البتہ دہشتگردی کے شکار ہوئے ہےں جس مےں لاکھوں پشتون اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بےٹھے ہےں ۔