پنجاب احساس پروگرام ایکٹ کا مقصد مستحقین کیلئے سماجی تحفظ کو وسعت دینا ہے ،ثانیہ نشتر

0 223

پنجاب احساس پروگرام ایکٹ کا مقصد مستحقین کیلئے سماجی تحفظ کو وسعت دینا ہے ،ثانیہ نشتر

لاہور(ویب ڈیسک) احساس پروگرام پنجاب کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب احساس پروگرام ایکٹ 2022 منظور کر لیا ہے،اس قانون کا مقصد پنجاب میں مستحقین کیلئے سماجی تحفظ کو وسعت دینا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ قانون سے سماجی تحفظ کی فراہمی اور معاشی و قدرتی آفات کے بحرانوں سے نمٹنا آسان ہوگا، پنجاب احساس ایکٹ کی بنیاد

وفاقی احساس پروگراموں کے کامیاب تجربات پر رکھی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اقدام کے تحت نئے پروگراموں کو تیار کرنے اور موجودہ پروگراموں کی اصلاح کے لئے ایک نئی جہت تشکیل دی گئی ہے، احساس کے دیگر پروگراموں میں ہم آہنگی اور پالیسی گائیڈ لائن کیلئے احساس کونسل بھی قائم کی گئی ہے،احساس کی تمام ادائیگیاں صرف بینکوں کے ذریعے مستحقین کے ذاتی بینک اکاﺅنٹس میں ہوا کریں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.