گیس بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ،جمال شاہ کاکڑ

0 229

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں سردیوں سے قبل گیس لوڈشیڈنگ اورپریشر کمی قابل افسوس ہے ،گیس بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںاپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سردیاں شروع ہونے میں ابھی چند روز باقی ہیں لیکن کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں سردیوں سے قبل گیس لوڈشیڈنگ اورپریشر کمی کاعوام کو مشکلات کا سامنا ہےخواتین کو کھانا پکانے اور بچوں کو سکول جانے سے پہلے ناشتے کے بغیر بلخصوص ملازمین بھی بغیر ناشتے کے اپنے دفاتر جانے پر مجبور ہیں کوئٹہ میں 5ماہ شدید سردی پڑتی ہے گیس پریشر میں کمی سے عوام میں بہت بے چینی پائی جاتی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کو چاہئے کہ بل وصول کرتے ہوئے عوام کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ نومبر میں سکولوں اور کالجوں کے امتحانات بھی شروع ہورہے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.