بی این پی کا کل وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں ظلم و بربریت مسنگ پرسنز مسخ شدہ لاشوں اجتماعی قبروں کے ذمہ داروں نا اہل وفاقی و صوبائی نگران حکومت اور ریاستی اداروں کے ان کے پشت پنائی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے 22اکتوبر کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار سردار اختر مینگل نے (ٰٰیواین اے) نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیتھ سکواڈ کا مسئلہ کسی ایک قبیلے کسی ایک علاقے اور نہ ہی کسی ایک سیاسی پارٹی سے ہے شاہد ہی کوئی ایسا قبیلہ یا علاقہ بچا ہو جس سے اس ڈیتھ سکواڈ کی دہشت اور انکی قتل و غارت گیری کے نشانات نہ ملتے ہو سیاسی پارٹیوں قبائلی لوگ بلوچستان میں بسنے والے چاہیے بلوچ ہو ہزارہ ہو پشتون ہو انکی ظلم زیادتیوں نہیں بچ پائے ہیں بلوچستان میں ان دہشتگردوں کو جن کو ہم ڈیتھ سکواڈ کے نام سے جانے پہچانے جاتے ہیں ان کو بلوچستان کی نسل کشی کیلئے( لائسنس ٹو کیل)یا ماردینے کا لائسنس دیا گیا ہے پورے پاکستان میں فرقہ پرستانہ سیاست پر پا بندی ہے فرقہ پرستانہ تنظیموں پر پابندی لگائی ہے لیکن بلوچستان وہ بد نصیب صوبہ ہے جس میں نہ کہ صرف انکی پشت پنائی کی جاتی ہے ان کو سرکاری پروٹوکول دیا جاتا ہے سینکڑوں معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث انہی دہشتگردوں کو سرکار ی ادارے اپنا سرمایہ کار تصور کرتے ہیں اہل بلوچستان کو ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہوگا22اکتوبر بروز اتوار ہم سب کو ان کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا بلکہ نوجوانوں ،بزرگوںاورخواتین کو نکلنا ہوگا ان کو ثابت کرنا ہوگا کہ ہم سب میں سے ہر ایک بلوچستان کا وارث ہے اور بھیڑیوں کو بلوچستان میں بسنے والوںکو ہم نے ہی ان بھیڑیوں سے بچا نا ہوگا اور انہوں نے کہا کہ ہمیں وڈھ سے کوئٹہ تک عوام ایک سمندر لیکر کوئٹہ پہنچنا ہوگا اور حکومت وقت اور ان اداروں کو یہ باور کرا نا ہوگا کہ بلوچستان لاوارث نہیں ہے