نوازشریف ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے ،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لئے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے طول و ارض سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں پر مشتمل قافلے مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کل کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک تاریخی دن ثابت ہوگا یاد گار پاکستان کے سایہ تلے لاکھوں کی تعداد میں شریک لوگوں سے
میاں محمد نواز شریف خطاب کرکے پاکستان کو معاشی اور اقتصادی طور پر مسائل سے نکالنے اور قوم کو مہنگائی، بے روزگاری ، بد امنی سے چھٹکارا دلانے کے لئے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا راستہ بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اپنی سلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک اور قوم کو ماضی میں بھی مسائل ، دہشت گردی جیسے عفریت اور بجلی کے بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی لئے پاکستان مخالفین کو میاں نواز شریف کی ترقی پسندانہ سوچ اور وژن پسند نہیں جیسے ہی پاکستان مسائل سے نبرد آزما ہوکر ترقی کے سفر پر گامزن ہوتا ہے کوئی نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کرکے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے میاں نواز شریف کی آمد پاکستان کو مسائل سے چھٹکارا دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی نوید لیکر آئے گی۔
[…] ملک بھر کی طرح مسلم باغ میں کیسکو نے اپریشن کی آج بھی جاری […]