شن ڈانگ، کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 11 افراد پھنس گئے

0 173

جنان :  چین کے مشرقی صوبے شن ڈانگ کے شہر جی ننگ میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 11 افراد زیر زمین پھنس گئے ،مقامی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح جیازیانگ کائونٹی کی لیانگ بائوسی کا ن میں ہوا اس کان سے سالانہ30 لاکھ ٹن کوئلہ نکالا جاتاہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے ،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.