قومی خزانے کو 5 ارب کا نقصان پہنچانے والا گروہ بے نقاب
کراچی: قومی خزانے کو 5 ارب کا نقصان پہنچانے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز عرفان جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریڈ کے دوران اوور انوائسنگ اور انڈر انوائسنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ ہو رہی ہیجسے روکنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس موثر اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نیکہا کہ اس سلسلے میں ہم نہ صرف فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے رابطے میں ہیں بلکہ چین کے ساتھ بھی ہمارا مسلسل رابطہ ہے ،ہم نے اس سلسلے میں سولر پینل کی درآمد کا ایک بڑا کیس پکڑا ہے ،اسی طرح اسٹیل شیٹ کے ذریعے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 10روپے کا سولر پینل 20 روپے کا ظاہر کر کے کلیئر کرایا جا رہا تھا اگرچہ اس پر کوئی ڈیوٹی نہیں لیکن اس طرح اضافی پیسہ باہر بھیجا جا رہا تھا، ابھی فتیش ابتدائی مراحل میں ہے تاہم اس طرح ایک بڑی رقم باہر بھیجی جا چکی ہے ۔عرفان جاوید نے بتایا کہ اگرچہ ہم اینٹی اسمگلنگ پر بھی کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے چیمبر و ایسوسی ایشن سے تعاون مانگا ہے کہ وہ آرگنائز سیکٹر کے ذریعے ہماری مدد کریں مگر وہاں سے مثبت جواب نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسٹیل سیکٹر کا ایک بڑا اسیکنڈل بے نقاب کیا ہے یہ لوگ بڑے منظم طریقے سے کام کر رہے تھے جس سے نہ صرف ٹیکس چوری ہو رہا تھا بلکہ اس سے ملک کے مینوفیکچرز سیکٹر کو بھی بھاری نقصان کا سامنا تھا یہ گروہ ایک جانب ای پی زیڈ چینل کا غلط استعمال کر رہے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب 2006کے ایک ایس آر او کا بھی ناجائز فائدہ اٹھا رہا تھا۔